Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب آنے والے مسافر کتنے الیکڑانک سگریٹ ساتھ لا سکتے ہیں؟

زیادہ سے زیادہ تین ماہ میں 125 الیکٹرانک سگریٹ لانے کی اجازت ہوتی ہے (فوٹو: سبق)
سعودی کسٹم اورزکوۃ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ’ بیرون ملک سے آنے والا بالغ مسافراپنے ہمراہ ایک باراستعمال ہونے والی 25 الیکٹرانک سگریٹ ایک وقت میں لا سکتا ہے‘۔  
سبق نیوز کے مطابق کسٹم اتھارٹی نے سگریٹ کی تعداد کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ’ ایک بالغ مسافر اپنے استعمال میں آنے والی 25 الیکٹرانک سگریٹ لاسکتا ہے۔ اس سے زیادہ ہونے کی صورت میں کسٹم قانون لاگو ہوگا‘۔ 
اتھارٹی کا  کہنا تھا کہ’ سرحدی کسٹم پرمسلسل آمدورفت رکھنے والے مسافروں کو زیادہ سے زیادہ تین ماہ میں 125 الیکٹرانک سگریٹ لانے کی اجازت ہوتی ہے‘۔ 

شیئر: