Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’سعودی عرب کی جانب سے ترکیہ کے زلزلہ زدگان کی مدد  ہمیشہ یاد رکھیں گے‘

ترکیہ کے سفیر نے اتوار کو سعودی عرب کے ورچول ہسپتال کا دورہ کیا ہے( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں ترک سفیر نے ترکیہ کے ساتھ کھڑے ہونے اور زلزلے سے متاثرہ افراد کی مدد پر سعودی حکومت اور اس کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ 
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق  ترکیہ کے سفیر نے کہا کہ ’سعودی عرب نے زلزلے کے بعد  ترکیہ کی عوام کے ساتھ برادرانہ جذبات کا مظاہرہ کیا اور متاثرین کے لیے ادویہ، طبی سازوسامان اور امدادی اشیا بھیج کر قابل قدراقدام کیا ہے‘۔
ترکیہ کے سفیر نےاتوار کو ترکیہ کے زلزلہ زدگان کی مدد کے لیے سعودی عرب کے ورچول ہسپتال اور وزارت صحت ریاض میں کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے دورہ کیا۔
انہیں بتایا گیا کہ’ ورچول ہسپتال ترکیہ کے زلزلہ زدہ خاندانوں کی مدد ماہر ڈاکٹروں کی مشاورت کے ذریعے کررہا ہے‘۔
 ورچول ہسپتال اور کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے حوالے سے ترکیہ کے سفیر کا کہنا تھا کہ ’سعودی ڈاکٹروں اور امدادی ٹیموں کی جانب سے متاثرین کی مدد کے مناظر دیکھ کر خوشی ہوئی‘۔
انہوں نےکہا کہ ’سعودی عرب کی جانب سے یہ مدد ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ سعودی عوام و حکومت آزمائش کی اس گھڑی میں ہمارے ساتھ کھڑے ہیں‘۔
’زلزلے کے پہلے دن سے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اورولی عہد کی جانب سے ہنگامی بنیاد پر امدادی سامان کی ترسیل کی ہدایت کی تھی‘۔

شیئر: