سعودی فاؤنڈیشن ڈے پر سعودی ٹیچر کے فن پارے کی مقبولیت
سعودی فاؤنڈیشن ڈے پر سعودی ٹیچر کے فن پارے کی مقبولیت
بدھ 22 فروری 2023 5:30
ٹیچر نے شاہکار شاہکار مارکرز کی مدد سے وائٹ بورڈ پر بنایا ہے (فوٹو: العربیہ نیٹ)
سعودی فاؤنڈیشن ڈے پر مقامی شہری اپنے شعبوں میں منفرد کام کر رہے ہیں۔ ایک سعودی ٹیچر نے سکول کے وائٹ بورڈ کو یوم تاسیس کے شہ پارے میں تبدیل کردیا۔
العربیہ نیٹ کے مطابق سعودی ٹیچرعبید النفیعی جو خطاط اور آرٹسٹ بھی ہیں، نے کلاس میں وائٹ بورڈ پر شہ پارے کے ذریعے طلبہ کو تعلیمی اور تربیتی پیغام دیا ہے۔
انہوں نے بورڈ پر پہلی سعودی ریاست کے بانی امام محمد بن سعود کو گھوڑے پر سوار دکھایا۔ امام محمد بن سعود ایک ہاتھ میں تلوار اور دوسرے ہاتھ میں پہلی سعودی ریاست کا پرچم اٹھائے ہوئے ہیں۔ اس سے حکمراں خاندان اور سعودی عوام کی تاریخی قربانیوں کا اظہار ہو رہا ہے۔
سعودی ٹیچر کا کہنا ہے کہ ’ شہ پارے میں خط نسخ میں تحریر شامل کی ہے جو یوم تاسیس کے حوالے سے خوبصورت جملوں پر مشتمل ہے۔‘
عبید النفیعی نے بتایا کہ ’شہ پارے کی تیاری میں انہیں 30 منٹ لگے۔ صرف بورڈ کے لیے استعمال ہونے والے مارکر سے یہ فن پارہ تیار کیا ہے۔‘