Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سپوٹیفائی کا مقبول پاکستانی گانوں اور گلوکاروں کے ناموں کا اعلان

سپوٹیفائی پاکستان کی خواتین گلوکاروں کو نیویارک کے ٹائم سکوائر پر نصب ڈیجیٹل بورڈ پر ڈسپلے کرتا ہے (فائل فوٹو)
میوزک پلیٹ فارم سپوٹیفائی نے گزشتہ دو برس کے دوران پاکستان کے مقبول گانوں اور پاکستانی گلوکاروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔
سپوٹیفائی کی جانب سے جاری کردہ ڈیٹا کے مطابق گزشتہ دو برس کے دوران پاکستان کی میوزک ایکسپورٹس میں 217 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
پاکستان سے باہر مقبول پاکستانی گلوکاروں کی فہرست میں عاطف اسلم سب سے آگے رہے ہیں۔ جب کہ راحت فتح علی خان، نصرت فتح علی خان، شفقت امانت علی اور علی سیٹھی وہ پانچ گلوکار رہے جنہیں سب سے زیادہ سٹریم کیا گیا۔
سپوٹیفائی کی جانب سے فریش فائنڈز کے سلسلے کے تحت پاکستان کے متعدد نوجوان گلوکاروں نے ملکی و عالمی سطح پر شائقین میوزک کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی۔
میوزک ایپ کے مطابق فریش فائنڈز پاکستان پر عبدالحنان پہلے گلوکار ہیں جن کے دو گیت ’بکھرا‘ اور ’ارادے‘ سپوٹیفائی کے ٹاپ سانگز پاکستان چارٹ پر نمایاں رہے۔
گیت ’بکھرا‘ پلے لسٹ پر حالیہ عرصے کے دوران پہلے نمبر پر پہنچا جبکہ ’ارادے’ سپوٹیفائی پاکستان چارٹس پر مسلسل ٹاپ تھری میں رہا۔
ان گیتوں میں عبدالحنان کے ہمراہ روالیو مستقل ساتھی فنکار رہے۔ انہوں نے اس لسٹ میں دوسری پوزیشن حاصل کی جس میں پہلے نمبر پر حسان اور روشان رہے۔ روزیو اور عز چغتائی ٹاپ فائیو گلوکاروں میں شامل ہیں۔
مارچ 2022 میں سپوٹیفائی نے پاکستان کی خواتین موسیقاروں کے لیے ’ایکول پاکستان‘ کا خصوصی پلیٹ فارم متعارف کرایا جس کے تحت ہر ماہ مقامی گلوکارہ کو اس مہینے کی ایمبیسڈر کے اعزاز سے نوازا جاتا اور نیویارک کے ٹائمز سکوائر کے ڈیجیٹل بل بورڈ پر ڈسپلے کیا جاتا ہے۔ 
پاکستان کی پہلی گریمی ایوارڈ یافتہ عروج آفتاب، شائے گل اور ’پسوڑی' کے ساتھ ساتھ سپوٹیفائی بعض خواتین گلوکاروں کے میوزک کیرئیر کے لیے بڑی تبدیلی کا باعث بنا۔
میوزک سٹریمنگ پلیٹ فارم کے اعداد و شمار کے مطابق شائے گل تیزی سے مقبولیت حاصل کرنے والی نئی گلوکاراؤں میں سے ایک ہیں۔ ’پسوڑی‘ مقامی سطح پر سب سے زیادہ سٹریمنگ والا گیت رہا جس کے بعد ’بکھرا‘ اور ’ارادے‘ دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔ 

شیئر: