موٹے افراد کے گردوں کو زیادہ کام کرنا پڑتا ہے
لندن .....برطانوی ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ موٹاپا گردوں کے مرض کا سبب بھی بن سکتا ہے۔ یونیورسٹی کالج لندن کے ماہرین کا کہنا ہے کہ بڑھا ہوا پیٹ، پھیلی ہوئی کمر اور بھاری بھرکم جسم صحت مند اور توانا ہونا نہیں بلکہ موٹاپا کہلاتا ہے۔ موٹے افراد کے جسم میں گردوں کو نارمل وزن کے حامل افراد کے مقابلے میں زیادہ کام کرنا پڑتا ہے۔جسمانی وزن والے افراد کو ذیابیطس، ہائی بلڈ پریشر کے علاوہ دل کی بیماریوں، گٹھیا، فالج، خون میں چربی اور گردے کے مسائل کے علاوہ کینسر جیسے مہلک مرض کا خطرہ رہتا ہے، جن سے بچنے کیلئے مرغن غذاﺅں، کولڈ ڈرنکس اور زیادہ میٹھی چیزوں سے پرہیزبہت ضروری ہے۔