ڈزنی کے معروف گانوں کے تخلیق کار جنوبی افریقہ کے میوزک پروڈیوسر اور کمپوزر لیبو ایم نے اپنے پہلے دورہ سعودی عرب کے دوران نے شاندار کیریئر پر بات چیت کی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق 1994 کی مقبول فلم ’دی لائن کنگ‘ کے مشہور گیت ’سرکل آف لائف‘ کے منفرد ابتدائی نغمے کے تخلیق کار لیبو ایم نے 2024 کی فلم ’موفاسا: دی لائن کنگ‘ کے لیے سٹوڈیو کا دوبارہ رخ کیا۔
مزید پڑھیں
-
ریاض سیزن میں موسم سرما کا میوزک فیسٹیول بلیوارڈ مکس
Node ID: 735031
-
ریاض میوزک ویک کا افتتاح: موسیقی کے فروغ کے لیے متعدد کنسرٹس
Node ID: 882600
-
لیبو ایم نے اس فلم کے لیے ’نگومسو‘ نامی گانا کمپوز کیا اور ’وی گو ٹوگیدر‘ کو امریکی نغمہ نگار لین مینویل میرانڈا کے ساتھ مل کر کمپوز کیا۔
ریاض سیزن کے تحت محمد عبدہ ایرینا میں منعقد ہونے والے میوزک ایونٹ میں جنوبی افریقی تخلیقی فنکار لیبو ایم نے جرمنی کے معروف موسیقار ہانز زیمر کے ساتھ مل کر پرفارم کیا۔
لیبو ایم نے کہا ہے ’ مجھے یہاں ہوٹل میں قیام کے دوران صحرا میں جانے کا موقع ملا اور پانچ سال سے بھی کم وقت میں ہونے والی تبدیل اور ترقی دیکھی۔
مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ ایسے وقت میں یہاں آیا ہوں جب ایسا لگتا ہے کہ سعودی عرب ثقافتی طور پر دنیا کے لیےخاص مقام ہے۔
لیبو نے مزید کہا ’سعودی عرب میں مداحوں سے بات کرنا اچھا لگا اور ملک کے بارے میں جان کر ایسا محسوس ہوا جیسے میں ایک نئے سفر پر آیا ہوں جو بہت دلچسپ ہے۔

لیبو ایم موسیقی کی دنیا میں 40 سال سے زائد عرصے سے سرگرم ہیں۔ انہوں نے 13 سال کی عمر میں اپنی پہلی پرفارمنس جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ کے علاقے سوویٹو میں نسل پرستی کے دور میں کی تھی۔
1964میں پیدا ہونے والے لیبو ایم کو 16 سال کی عمر میں جلاوطنی کا سامنا کرنا پڑا جب وہ بغیر شناختی کارڈ یا پاسپورٹ کے جنوبی افریقی ملک لیسوتھو میں پرفارم کرنے گئے اور واپسی پر انہیں جنوبی افریقہ نہیں آنے دیا گیا۔
