پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ بولر حسن علی نے اپنے ٹی20 کیریئر میں 200 وکٹیں حاصل کر لی ہیں۔
The Red Hot spell continues for @RealHa55an #SabSitarayHumaray l #HBLPSL8 l #PZvIU pic.twitter.com/4eZGXHSSnz
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 23, 2023
جمعرات کو پشاور زلمی کے خلاف میچ میں حسن علی نے چار اوورز میں 35 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں جس کے بعد ٹی20 کرکٹ میں ان کی وکٹوں کی تعداد 200 ہوگئی۔
حسن علی کے سپیل سے قبل پشاور زلمی کے بیٹرز میچ میں حاوی تھے تاہم فاسٹ بولر نے 10ویں اوور میں ٹام کوہلر کیڈ مور اور روؤمان پاول کو آؤٹ کیا جس کے بعد ان کی ٹیم کی میچ میں پوزیشن مستحکم ہوگئی۔
YAAR @RealHa55an breathing fire down the track #SabSitarayHumaray l #HBLPSL8 l #PZvIU pic.twitter.com/kjLR3E4BSm
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 23, 2023
فاسٹ بولر نے 2016 میں اپنے پی ایس ایل کیریئر کا آغاز پشاور زلمی کی جانب سے کیا تھا جہاں انہوں نے 45 میچز میں 59 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اس کے بعد 2020 میں انہیں اسلام آباد یونائیٹڈ نے اپنا حصہ بنا لیا۔ یونائیٹڈ کی جانب سے وہ اب تک 21 میچ کھیل کر 28 بیٹرز کو پویلین کی راہ دکھا چکے ہیں۔
دوسری جانب 28 سالہ حسن علی نے اب تک پاکستان کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے 50 ٹی20 میچز کھیل کر 60 شکار کیے ہیں۔
واضح رہے حسن علی نے انٹرنیشنل، فرنچائز اور ڈومیسٹک کرکٹ میں کل 156 میچز کھیل کر 200 وکٹیں حاصل اپنے نام کی ہیں۔
حسن علی کی فارم میں واپسی پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شائقین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے اپنی ٹویٹ میں حسن علی کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ’ایک یادگار سپیل، خوش آمدید حسن علی۔‘
A memorable spell! Welcome back @RealHa55an #PZvIU #HBLPSL8 pic.twitter.com/iYcwuIibnr
— Islamabad United (@IsbUnited) February 23, 2023
جاسر شہباز ان کی تعریف کرتے ہوئے تبصرہ کرتے ہیں کہ ’حسن علی ایک نفیس کھلاڑی رہے ہیں، جب فارم سے باہر تھے تو عاجز رہے، محنت کرتے رہے اور دوسروں کی خوشیوں میں شریک ہوتے رہے۔ انہیں دوبارہ وکٹیں لیتا دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے۔‘
Hassan Ali has been a wholesome player, stayed humble while out of form, kept putting effort and celebrating others. Good to see him taking wickets again
— Jasir Shahbaz (@LahoreMarquez) February 23, 2023
سلیمان رضا نے لکھا کہ ’حسن علی واپس آگئے ہیں اور ان کے ساتھ اسلام آباد بھی بہتر پوزیشن میں آگیا ہے۔‘
Hassan Ali is back and with that Islamabad is back into a good position.#PSL08 #HassanAli pic.twitter.com/O0nx5sIVt2
— Suleman Raza MBE (@iamsulemanraza) February 23, 2023
فاطمہ مسرور نے 2017 میں کھیلی گئی چیمپیئنز ٹرافی میں حسن علی کی کیریئر کی بہترین فارم کی یاد تازہ کرتے ہوئے کہا کہ ’جب آپ کو وکٹ کی ضرورت ہو تو حسن علی کے پاس جاؤ، آج کا پیارا سپیل۔‘
"YOU NEED A WICKET GO TO HASSAN ALI" spell today man pic.twitter.com/41xce4hSZ9
— Fatima Masroor (@sheenuuuufan) February 23, 2023