صنعا .......یمن میں جنگ کے بعد بجلی کی قلت کا بھی سامنا ہے جبکہ ایک بڑے عجائب گھر میں رکھی ہوئی ڈھائی ہزار سال پرانی ممیاں سڑنے لگی ہیں۔ عجائب گھروں کو انہیں محفوظ رکھنے کیلئے کیمیکل کی سپلائی بھی منقطع ہے۔ عجائب گھر میں ایسی 12ممیاں شوکیس میں بند ہیں۔ یہ عجائب گھر صنعاءکی یونیورسٹی کے ایک شعبے میں قائم کیا گیا ہے۔ یونیورسٹی کے اس شعبے کے سربراہ عبدالرحمان جار اللہ نے کہا کہ یہ ممیز سڑنے لگی ہیں اور ان میں بیکٹریا لگ گیا ہے کیونکہ بجلی کی قلت ہے۔ ہمیں ہر 6ماہ بعد ان ممیز کیلئے کیمیکل کی ضرورت ہوتی ہے۔