Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

راج کپور سے کبھی افیئر نہیں رہا، دیوآنند نے غلط بیانی کی: زینت امان

دیوآنند نے اپنی کتاب میں راج کپور کی پارٹی میں پیش آنے والے واقعے کا ذکر کیا تھا (فوٹو: شوبز تماشا)
بالی وڈ کی ماضی کی اداکارہ زینت امان نے کہا ہے کہ ان کا فلم ساز و اداکار راج کپور کے ساتھ کبھی کوئی افیئر نہیں رہا اور جو ذکر دیوآنند نے اپنی کتاب میں کیا وہ درست نہیں ہے۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق زینت امان نے طویل عرصہ تک راج کپور کی فلموں میں کام کیا اور انہی کی وجہ سے 1978 میں زینت امان کے کیریئر کو اہم موڑ اس وقت ملا تھا جب راج کپور نے انہیں 1879 میں فلم ستیم شیوم سندرم میں کاسٹ کیا۔
 دیو آنند کی کتاب میں جس واقعے کا ذکر کیا گیا ہے وہ اس وقت کا ہے جب فلم کے لیے ان کا نام فائنل کیا گیا تھا اور یہ بات سبھی جانتے تھے کہ دیو آنند ’ہرے راما ہرے کرشنا‘ کی کو سٹار زینت امان سے محبت کرتے ہیں۔
پارٹی کو یاد کرتے ہوئے زینت امان نے کہا کہ مجھے راج کپور نے مجھے ستیم شیوم سندرم میں پہلی بار کاسٹ کیا تھا اور میں وہاں ان کی فلم کی ہیروئن کے طور پر گئی تھی میرا ان کے ساتھ ڈائریکٹر اور اداکارہ کے رشتے کے علاوہ اور کوئی رشتہ نہیں رہا۔
’وہ بہت پرجوش انداز میں کام کرتے تھے جس کی میں قدر کرتی تھی مگر انہوں نے مجھ سے کبھی نہیں پوچھا کہ میں نے سفید لباس کیوں نہیں پہنا؟‘
ان کا کہنا تھا کہ ’درحقیقت اگر آپ نے توجہ دی ہو تو میں نے کبھی ان کے سیٹ یا پارٹیز میں سفید رنگ کے کپڑے نہیں پہنے جبکہ کچھ جملے محض زیب داستان کے لیے شامل کر لیے جاتے ہیں۔‘
اے بی پی ایونٹ کے موقع پر اس حوالے سے پوچھے جانے پر زینت امان نے کہا کہ ’میں یقین سے نہیں کہہ سکتی ہے کہ دیو آنند کس تناظر میں بات کر رہے تھے لیکن سچ یہ ہے کہ وہ بالکل غلط تھا میں اس کے بارے میں اپنی کتاب میں سچ لکھوں گی۔

راج کپور نے جب زینت امان کی کاسٹ کیا تو اس وقت سب کو معلوم تھا کہ دیوآنند ان سے محبت کرتے ہیں (فوٹو: فلم فیئر)

’میں دیو آنند کے کام کو سراہتی ہوں، ان کی عزت کرتی ہوں مگر انہوں نے جو کچھ لکھا وہ درست نہیں تھا۔‘
کتاب میں دیو آنند نے لکھا کہ ’اس پارٹی کے بعد فوراً بعد زینت امان سے ملاقات طے تھی تاہم نشے کی حالت میں راج  کپور نے انہیں بانہوں میں لے لیا۔‘
’جس طرح سے انہوں نے اس محبت کا جواب دیا اور گلے لگیں وہ شائستگی سے کچھ بڑھ کر تھا۔‘
دیو آنند کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے جذبات کے اظہار کے لیے ملاقات بھی طے کر لی تھی اور شادی کے ارادے سے آگاہ کرنا چاہتا تھا کیونکہ وہ زینت امان کی محبت میں بری طرح گرفتار ہو چکے تھے۔
دیوآنند کی کتاب میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ راج کپور نشے کی حالت میں زینت امان سے وعدہ توڑنے کا گلہ کرتے ہیں۔
’تم نے اپنا وعدہ توڑ دیا کہ آپ میرے ساتھ ہمیشہ سفید ساڑھی پہنیں گی۔ اس کے بعد زینت امان میرے لیے پہلے جیسی نہیں رہیں اور میرا دل دو ٹکڑوں میں بٹ گیا۔ اس شام نے میری شخصیت کو بری طرح متاثر کیا۔ میرے دل میں آیا کہ زینت امان سے کہوں کہ میں ان سے کتنی محبت کرتا ہوں مگر ایسا کبھی نہیں ہونا تھا۔‘

شیئر: