Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان میں بارہ سالہ بیٹے نے گاڑی چلانے کی تربیت کے دوران والد کو کچل دیا

گاڑی قابو سے باہرہو کر سامنے کھڑے والد پر چڑھ گئی ( فائل فوٹو: مزمز)
سعودی عرب کے علاقے نجران میں بارہ سالہ بیٹے نے گاڑی چلانے کی تربیت کے دوران والد کو کچل دیا۔ ہلال الاحمر کی امدادی ٹیم نے فوری طبی امداد فراہم کی مگر وہ جانبر نہ ہوسکا۔ 
عاجل نیوز کے مطابق نجران ریجن کی ہلال الاحمر کے ترجمان نے بتایا کہ’ کنٹرول روم میں اطلاع ملی کہ کہ شاہ فہد تفریح گاہ میں ایک شخص گاڑی کی ٹکرسے شدید زخمی ہے‘۔
اطلاع ملنے پر ہلال الاحمر کی امدادی ٹیم فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔ زخمی شخص کو گاڑی کے نیچے سے نکالا، اس کی حالت انتہائی خطرناک تھی۔ 
ہلال الاحمر کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ’متاثرہ شخص کی دل کی دھڑکن بند ہوچکی تھی جبکہ سانس بھی نہیں آرہی تھی اسے فوری طبی امداد فراہم کرتے ہوئے مصنوعی تنفس دینے کی کوشش کی بعد ازاں اسے ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ چل بسا۔ 
 ذرائع کا کہنا تھا کہ’ نجران کے جنوب میں واقع شاہ فہد تفریح گاہ کے کچے میدان میں ایک شخص اپنے 12 سالہ بیٹے کو گاڑی چلانا سیکھا رہا تھا‘۔  
بتایا گیا کہ ’بیٹے کو ابتدائی تربیت دینے کے بعد وہ خود گاڑی سے اترگیا اور دور کھڑے ہو کر بیٹے کوگاڑی چلاتا دیکھنے لگا‘۔
گاڑی بیٹے کے قابوسے باہرہو گئی اور انتہائی تیز رفتاری سے سامنے کھڑے والد پر چڑھ گئی جس سے شدید زخم آئے۔

شیئر: