Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ہلال احمر نے ترکیہ میں حاملہ خاتون کو 119 گھنٹے بعد ملبے سے نکال لیا

سعودی ہلال الاحمر کی ٹیم ترکی میں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہے (فوٹو:عاجل)
سعودی ہلال الاحمر کے نائب سربراہ ڈاکٹر فہد الحجاج کا کہنا ہے کہ ’ہلال الاحمر کی ٹیم نے ترکیہ کے غازی عنتاب شہر کی ایک عمارت کے ملبے تلے دبئی ہوئے ایک حاملہ خاتون کو119 گھنٹے بعد نکال لیا ہے‘۔ 
عاجل نیوز کے مطابق ہلال الاحمر کے نائب سربراہ نے الاخباریہ چینل کوامدادی کارروائی کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ’ملبے تلے دبی خاتون کو جب نکالا گیا تو ان پرسکتے کی کیفیت تھی اور وہ کچھ کہنے سے قاصر تھیں۔
ہلال الاحمر کے نائب سربراہ نے مزید کہا کہ ’سعودی ہلال الاحمر کی ٹیم امدادی کارروائیوں میں مصروف ہے۔ ملبے تلے دبے مزید افراد کو بحفاظت نکالنے کے حوالے پرامید ہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ جتنی جلد ممکن ہوملبے تلے دبے ہوئے لوگوں کو نکالا جائے‘۔ 
ڈاکٹر فہد الحجاج کا کہنا تھا’ ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے بعد ان کا طبی معائنہ کیاجاتا ہے۔ طویل دورانیے تک ملبے کے نیچے دبنے سے جسم اورخاص کرگردے متاثرہوتے ہیں جس کےلیے انہیں فوری طبی امداد کی ضرورت ہوتی ہے‘۔ 
 سعودی ہلال الاحمر کی ٹیموں نے فیلڈ ہسپتال بھی قائم کیے ہیں جو آپریشن ایریا کے قریب قائم کیے گئے ہیں جہاں ریسکیوکیے گئے افراد کو فوری طورپرطبی امداد کےلیے پہنچایاجاتا ہے۔ 

شیئر: