Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایمریٹس کی پروازیں، انڈیا سب سے بڑی مارکیٹ، پاکستان ٹاپ ٹین ممالک میں شامل

ایمریٹس انڈیا کے نو ایئرپورٹس کے لیے ہفتے میں 167 پروازیں چلا رہی ہے (فوٹو: امارات الیوم)
امارات کی قومی فضائی کمپنی ایمریٹس ایک وسیع عالمی نیٹ ورک چلا رہی ہے دنیا کے 73 ممالک کے 129 ایئرپورٹس کے لیے پروازیں چلائی جارہی ہیں۔
ایئر پورٹس اور فضائی کمپنیوں سے متعلق ڈیٹا فراہم کرنے والے بین الاقوامی ادارے او اے جی نے کہا ہے کہ’ ایمریٹس ہر ہفتے ایک ہزار 501 پروازیں چلا رہی ہے۔ یومیہ 215 پروازیں ہیں‘۔
6 فروری 2030 تک ہر ہفتے دبئی آنے اور جانے والی پروازوں کی تعداد تین ہزار تک پہنچ گئی ہے۔
امارات الیوم کے مطابق  بین الاقوامی ادارے او اے جی کا کہنا ہے کہ ’امارات ایئر کی 34 فیصد پروازیں پانچ ممالک کےلیے ہیں۔ ان میں انڈیا سرفہرست ہے جو پروازوں کی تعداد کے لحاظ سے ایمریٹس کی سب سے بڑی مارکیٹ ہے‘۔
ایمریٹس انڈیا کے نو ایئرپورٹس کے لیے ہفتے میں 167 پروازیں چلا رہی ہے۔
او اے جی کا کہنا ہے کہ’ امارات ایئر ہفتے میں پندرہ سو ون وے پروازیں چلا رہی ہیں‘۔
رپورٹ میں توقع ظاہر کی گئی کہ’ امارات ایئر آئندہ مرحلے کے دوران 2023 کا سمر چارٹ جاری کرے گی۔ یہ یومیہ کی بنیاد پر ہو گا۔ اس کے تحت دبئی سے یومیہ 215 پروازیں دنیا کے مختلف ایئر پورٹس کا رخ کریں گی‘۔
یومیہ پروازوں کی کل تعداد 430 ہوگی۔ امارات ایئر کی دوسری بڑی مارکیٹ برطانیہ ہے۔ تیسرے نمبر پر امریکہ، چوتھے پر سعودی عرب اور پانچویں پر جرمنی ہے۔پاکستان، آسٹریلیا، تھائی لینڈ، اٹلی اور فرانس بھی ٹاپ ٹین ممالک میں شامل ہیں۔
ایمریٹس سعودی عرب کے لیے بھی ہفتے میں 65 پروازیں چلا رہی ہے۔ مممکت کے چار ایئر پورٹس دبئی سے جڑے ہوئے ہیں۔

شیئر: