سعودی ایجنسی کے تحت افغانستان میں مزید 700 فوڈ کارٹن تقسیم
سعودی ایجنسی کے تحت افغانستان میں مزید 700 فوڈ کارٹن تقسیم
ہفتہ 25 فروری 2023 20:45
افغانستان میں سیلاب سے متاثرہ چار ہزار 200 افراد نے فائدہ اٹھایا ہے ( فوٹو: ایس پی اے)
شاہ سلمان مرکز برائے انسانی امداد اور خدمات نے اسلامی تعاون تنظیم ( اوآئی سی) کے تعاون سے افغانستان میں 700 فوڈ کارٹن تقسیم کیے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق امدادی سامان سے سیلاب سے متاثرہ چار ہزار 200 افراد نے فائدہ اٹھایا ہے۔
یہ امداد افغانستان کے مختلف علاقوں میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے متاثرہ افراد کے مصائب دور کرنے اور افغان عوام کے ساتھ کھڑے ہونے کی کوششوں کا حصہ ہے۔
شام کے حلب گورنریٹ میں فوڈ کارٹن اور 127 شیلٹر بھی تقسیم کیے گئے( فوٹو: ایس پی اے)
علاوہ ازیں شاہ سلمان مرکز نے یمن کے گورنریٹ مارب میں 259 ٹن سے زیادہ غذائی اشیا تقسیم کی ہیں۔ اس سے پانچ ہزار 663 افراد یا 809 خاندانوں کو فائدہ پہنچا ہے۔
شاہ سلمان مرکز یمن میں انتہائی ضرورت مند افراد کو خوراک تقسیم کرنے کے پروگرام پر عمل کر رہا ہے۔
مرکز نے شام کے حلب گورنریٹ میں 8 ٹن 25 کلو گرام فوڈ کارٹن اور 127 شیلٹر بھی تقسیم کیے جس سے 202 خاندانوں سمیت ایک ہزار 212 افراد نے فائدہ اٹھایا ہے۔