Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈیا میں جنگلی سؤر کا حملہ، بیٹی کو بچاتے ہوئے ماں ہلاک

جب خاتون مٹی کھودنے میں مصروف ہوئیں اسی دوران وہاں اچانک ایک جنگلی سور آ گیا (فائل فوٹو: پکسابے)
انڈیا کی ریاست چھتیس گڑھ میں ایک خاتون اپنی بچی کو جنگلی سؤر سے بچانے کے دوران ہلاک ہو گئی ہے۔
این ڈی ٹی وی کے مطابق ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع کوربا میں اتوار کو پیش آیا۔
ضلع کوربا کے محکمہ جنگلات کے ایک ہعدے دار کے مطابق اس واقعے میں بچی محفوظ رہی لیکن اس کی ماں جنگلی سؤر سے لڑائی کے دوران شدید زخمی ہو جانے کے بعد جانبر نہ ہو سکی۔
فاریسٹ رینج افسر دمنواس دہایت نے بتایا کہ یہ واقعہ پسان پولیس سٹیشن کی حدود تیلیامار گاؤں میں اس وقت پیش آیا جب 45 سالہ خاتون دواشیہ بائی اور اس کی بچی رِنکی قریبی کھیت میں مٹی لانے گئیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق جب مذکورہ خاتون مٹی کھودنے میں مصروف ہو گئی تو اسی دوران اچانک ایک جنگلی سؤر وہاں آ گیا اور ان کی بچی کی جان بڑھنے لگا۔
محکمہ جنگلات کے افسر کے مطابق خاتون دواشیہ نے پھاؤڑے سے جنگلی سور کا مقابلہ کیا۔ وہ جنگلی سؤر کو مارنے میں کامیاب تو ہو گئیں لیکن اس دوران انہیں شدید زخم لگے جن کی وجہ سے ان کی موت واقع ہو گئی۔
واقعے کی اطلاع  ملتے ہی محکمہ جنگلات کے اہلکار اس جگہ پہنچے اور خاتون کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا۔
ہلاک ہونے والی خاتون کے خاندان کو ابتدائی طور پر زرِتلافی کی مد میں 25 ہزار روپے ادا کیے گئے ہیں جبکہ پانچ لاکھ 75 ہزار روپے ضروری کارروائی کے بعد ادا کیے جائیں گے۔

شیئر: