Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملائیشیا کے عمرہ زائرین کے لیے نئی سہولتیں کیا ہیں؟

عمرہ ویزے کے کی معیاد 30 دن سے بڑھا کر90 دن کردی گئی ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارت حج وعمرہ نے ملائیشیا کے عمرہ زائرین کےلیے متعدد نئی سہولتوں کا اعلان کیا ہے، اس پر فوری عملدرآمد ہوگا۔
عاجل ویب کے مطابق وزارت حج نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ ’ملائیشیا کے زائرین کے لیے عمرہ ویزے کے کی معیاد 30 دن سے بڑھا کر90 دن کردی گئی ہے‘۔
سعودی وزارت حج وعمرہ کا کہنا ہے کہ ’عمرہ زائرین کی ویزا کارروائی چوبیس گھنٹے کے اندر مکمل کی جائے گی‘۔
’کسی بھی قسم کے ویزے پر سعودی عرب آنے والے ملائیشیا کے شہریوں کو عمرے کی سہولت دی جائے گی۔ زائرین رہائش اورٹرانسپورٹ کا انتخاب نسک پلیٹ فارم کے ذریعے کر سکیں گے‘۔
یاد رہے کہ سعودی عرب نے عمرہ زائرین کے لیے انشورنس پیکیج کی رقم 235 ریال سے کم کرکے 88 کردی ہے۔ خواتین کو محرم کے بغیر عمرے کے لیےآنے کی اجازت ہوگی۔
 ملائیشیا کے زائرین کو ایئرپورٹس،ِ سرحدی چوکیوں پر تمام بنیادی سہولتیں مہیا ہوں گی۔
جدہ  ایئر پورٹ سے مسجد الحرام  تک فری بس سروس کی سہولت ہے۔ اس کے لیے توکلنا یا نسک ایپ میں سے کسی ایک کے ذریعے عمرے کی تاریخ کی بکنگ کرانا ہوگی۔

شیئر: