ریاض (جاوید اقبال) پاکستان کے مایہ ناز شاعر ، ادیب، کالم نگار اور مزاح کے شہنشاہ سید ضمیر جعفری کو اشفاق احمد نے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ انکی وفات سے اردو ادب میں جو خلا پیدا ہوا تھا وہ پر ہوتا نظرنہیں آرہا۔ اس طرح کے لوگ انگلیوں پر گنے جاسکتے ہیں۔ اگر یہ نہ ہوں تو ملک کی آبادی بیکاری اور بدکاری کے درمیان سے گزر کر تباہ کاری کے ویرانے میں جاکر ختم ہوجائے اور ساری بستیاں بھنبھور جیسی بن کر رہ جائیں ۔ ڈاکٹر محمد ریاض نے کہاکہ سید ضمیر جعفری اپنی محب الوطنی، خوش اسلوبی اور اعلیٰ ظرفی کی بدولت بلند پایہ دانشوروں کے علاوہ اہل وطن میں بھی مقام بلند پر فائز ہیں۔