سعودی عرب اور بحرین کو سمندری راستے سے ملانے والے کنگ فہد پل سے سنیچر 4 مارچ کو ایک لاکھ 36 ہزار سے زیادہ افراد نے سفر کرنے کا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق سنیچر کو ایک لاکھ 36 ہزار 458 افراد نے کنگ فہد پل عبور کیا۔ پل کی تعمیر سے اب تک اتنی بڑی تعداد میں مسافروں نے کبھی سفر نہیں کیا تھا۔
اس سے قبل 11جنوری 2020 کو ایک لاکھ 31 ہزار افراد نے پل عبور کیا تھا۔
سبق ویب کے مطابق چارمارچ کو چوبیس گھنٹے کے دوران کنگ فہد پل سے گزرنے والے مسافروں نے ایک ریکاڈ قائم کیا ہے۔ ایک گھنٹے میں پانچ ہزار اور ایک منٹ میں 94 افراد نے پل سے سفر کیا۔