Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگ فہد پل پر جمعے کو بھی سسٹم میں جزوی تیکنیکی خرابی

 سعودی عرب اور بحرین کو جوڑنے والے کنگ فہد پل پر جمعے کو بھی مسافر سسٹم میں خرابی کے باعث کئی گھنٹے تک مشکلات سے دوچار رہے۔
یاد رہے کہ بدھ کو بھی سرحدی چیک پوسٹوں پرسسٹم میں جزوی تکنیکی  خرابی کے باعث کنگ فہد پل پر غیرمعمولی رش دیکھنے میں آیا تھا۔

امیگریشن حکام نے مسافروں میں پانی کی بوتلیں تقسیم کیں (فوٹو سبق)

کنگ فہد پل انتظامیہ اور امیگریشن حکام نے انتظار کی وجہ سے پریشان مسافروں میں پانی کی بوتلیں تقسیم کیں۔ 
سعودی محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ’ جزوی تکنیکی خرابی پر قابو پالیا گیا اور سفری کارروائی معمول کے مطابق انجام دی جانے لگی ہے‘۔ 

شیئر: