سعودی عرب میں الخبر پولیس نے ریاستی نظام کو نقصان پہنچانے والی جھوٹی معلومات پر مشتمل وڈیو شیئر کرنے والے ایک سعودی شہری کو گرفتار کیا ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق محکمہ امن و عامہ نے ٹوئٹر کے اپنے اکاونٹ پر بیان میں کہا کہ ’وڈیو میں جو غلط معلومات فراہم کی گئی ہیں وہ ریاستی نظام میں خلفشار پیدا کرنے کا باعث بن رہی تھیں‘۔
امن عامہ کا کہنا ہے کہ’ سوشل میڈیا پر وڈیو شیئر کرنے والے شہری کو قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا‘۔