ریاض میں راہگیر کو گاڑی سے روندنے کی وڈیو وائرل، دو شہری گرفتار
ابتدائی تفتیش کے بعد ملزم کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا (فوٹو: اخبار24)
ریاض میں ایک تعلیمی ادارے کے سامنےایک راہگیر کو گاڑی سے روندنے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق ریاض پولیس نے وڈیو کلپ کی مدد سے مقامی شہری کو شناخت کے بعد گرفتار کیا ہے۔
ابتدائی تفتیش کے بعد ملزم کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔
ریاض پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ’ واقعہ کی وڈیو بنانے اور اسے سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والے مقامی شہری کو بھی حراست میں لیا گیا جو انفارمیشن کرائز قانون کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوا ہے‘۔
ریاض پولیس کا کہنا ہے کہ’ راہگیر کو کچلنے اور واقعہ کی وڈیو بنانے واے دونوں شہریوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جارہی ہے‘۔