Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 ریاض پولیس نے تشدد کی شکار لڑکیوں کو تحفظ فراہم کردیا، والد گرفتار

پولیس نے سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو کا نوٹس لیا ہے( فوٹو: العربیہ)
سعودی عرب میں ریاض پولیس نے تشدد کی شکار لڑکیوں کو تحفظ فراہم کیا ہے۔
پولیس نے سوشل میڈیا پر وائرل اس وڈیو کا نوٹس لیا جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک باپ اپنے بیٹیوں کو باندھ کر انہیں مبینہ طور پر زدو کوب کر رہا ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق ریاض پولیس نے بتایا کہ’خاندانی تحفظ کے ادارے کے تعاون سے متاثرہ لڑکیوں کی مدد کی گئی ہے‘۔
ریاض پولیس کا کہنا ہے کہ’ وڈیو کلپ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تھی۔ پولیس نے متاثرہ فیملی تک رسائی حاصل کرکے لڑکیوں کو تشدد سے بچانے کا اہتمام کیا جبکہ ان کے باپ کو قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔
یاد رہے کہ سعودی عرب نے نو برس قبل  گھریلو تشدد کے شکار افراد کو تحفظ فراہم کرنے والا ادارہ قائم کیا تھا جب سے یہ ادارہ جسمانی، ذہنی یا جنسی تشدد اور کسی بھی شخص کی جانب سے دوسرے کو تشدد کا نشانہ بنائے جانے والوں کو تحفظ دینے کے لیے انتظامات کررہا ہے۔

شیئر: