Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پرائیویٹ سکول میں طالبعلم پر تشدد کی وڈیو وائرل، ٹیچر کے خلاف کارروائی

محکمہ تعلیم نے وائرل وڈیو کے حوالے سے تحقیقاتی کمیٹی قائم کی ہے( فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب میں حفرالباطن کمشنری کے محکمہ تعلیم نے پرائیویٹ سکول میں طالب علم کو زدوکوب کیے جانے کی وڈیو وائرل ہونے پر ٹیچر کے خلاف کارروائی  کا فیصلہ کیا ہے۔
محکمہ تعلیم نے پرائیویٹ سکول میں طالب علم پر تشدد کا نوٹس لیا تھا۔ وائرل وڈیو کے حوالے سے تحقیقاتی کمیٹی قائم کی ہے۔
عکاظ اور عاجل ویب کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ٹیچر کلاس روم میں طالب علم کو اس کے ساتھیوں کے سامنے بری طرح زدو کوب کر رہا ہے۔
محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ’ اس قسم کے واقعات کے منظر عام پر آتے ہی مقررہ قوانین و ضوابط کے تحت کارروائی کی جاتی ہے۔ کسی کے ساتھ  رعایت نہیں کی جاتی۔ طلبہ پر تشدد تعلیمی ہالیسی کے سراسر منافی ہے‘۔

شیئر: