چنئی.... چنئی میں تھرومنگلام اورنہرو پارک کے درمیان میٹرو ریل سروس اتوار سے شروع ہوجائیگی۔ مسافروں کو دوران سفر انٹرنیٹ3ماہ تک مہیا نہیں ہوسکے گا کیونکہ جن سرنگوں سے یہ ٹرین گزرے گی وہاں اب تک سگنل بوسٹر نصب نہیں کئے گئے۔ چیف جنرل مینجر کا کہناہے کہ بوسٹر لگانے کا کام تقریباً 2سے 3ماہ میں مکمل ہوگا۔اسٹیشنوں پر 2پہیوں اور چار پہیوں والی گاڑیاں کھڑی کرنے کیلئے پارکنگ کا وسیع انتظام کیا گیا ہے۔ سرنگوں میں وینٹی لیشن کا نظام بہترین ہے اور باقاعدہ اسکا تجربہ بھی کیا گیا ہے۔ انہوں نے سرنگوں میں دھواں بھرا اور بڑے بڑے2ایگزاسٹ پنکھوں نے اسے فوری طور پر باہر پھینک دیا۔ اس میں صرف چند منٹ صرف ہوئے۔