Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ مکرمہ ،مدینہ منورہ میں بارش ،جدہ میں گردوغبار

مکہ مکرمہ میں بارش کے بعد گاڑیاں گزر رہی ہیں
مدینہ منورہ میں بارش کے دوران دو افراد جارہے ہیں
جدہ میں گردو غبار کے طوفان کا ایک منظر
جدہ میں گردو غبار کے طوفان سے شہر میں اندھیرا چھاگیا ،تیز ہوا سے مطلع جلد ہی صاف ہو گیا ، بارش کے دوران احتیاط برتیں، شہری دفاع
 
جدہ ، مدینہ منورہ ، مکہ مکرمہ ( ارسلان ہاشمی ، عامل عثمانی ) مملکت کے مختلف شہروں میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض علاقوں میں گرد وغبار کے طوفان کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ تفصیلات کے مطابق ہفتے کی سہ پہر جدہ میں اچانک گردو غبار کے طوفان نے شہر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ تیز ہوا کی وجہ سے مطلع جلد ہی صاف ہو گیا ۔ گردو غبار کا طوفان اس قدر شدید تھا کہ چند لمحات کےلئے اندھیرا چھا گیا ۔ بعض مقامات پر چھتوں پر لگی ہوئی ڈشیں گر گئی جبکہ بعض جگہ نصب بورڈ بھی گرنے کی اطلاع موصول ہوئی۔ دریں اثناءمدینہ منورہ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق سنیچر کی دوپہر کو موسلا دھار بارش نے شہر کو جل تھل کر دیا جس سے نشیبی علاقوں کی بعض وادیوں میں پانی بھر گیا ۔ محکمہ شہری دفاع کی جانب سے شہریوں اور مقیمین کو کہا گیا ہے کہ وہ بارش کے دوران احتیاط برتیں خاص کر نشیبی علاقوں اور وادیوں و گھاٹیوں میں قیام نہ کریں ۔ دوسری جانب مکہ مکرمہ اور طائف میں بھی بارش کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ شہر مقدس کی بعض شاہراہوں پر پانی کھڑا ہو نے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔

شیئر: