Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہند کو مہم جوئی کے نتائج بھگتنا ہونگے،فوجی ترجمان

  راولپنڈی...پاک فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر ہندوستانی فورسز کی جارحیت کے خطرناک نتائج سامنے آسکتے ہیں ۔آئی ایس پی آر کے مطابق ترجمان نے کہا کہ ہندوستانی فوج لائن آف کنٹرول پر معصوم شہریوں کو نشانہ بنارہی ہے۔ بیان میں ہند کو انتباہ کیا گیا کہ اگر ہند جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں سے باز نہ آیا تو پوری طاقت سے اس کا جواب دیا جائے گا۔ مہم جوئی کے نتائج بھگتناہونگے۔ترجمان نے کہا کہ ہندوستانی فوج کی جانب سے ہفتے کودن بھر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی گئی اور فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا دریں اثناءپاکستان نے لائن آف کنٹرول پر ہندوستانی بلا اشتعال فائرنگ پر ہندوستانی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔ہند سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ کنٹرول لائن پر سیز فائر معاہدے کی پاسداری کرے ۔ 

 

شیئر: