مولانا عبدالغفور حیدری اور دیگر زخمیوں کی جلد صحت یابی کےلئے دعا گو ہیں
جدہ ( ارسلان ہاشمی ) سینیٹر سحر کامران نے ڈپٹی چیئر مین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری کے قافلے پر دہشتگردوں کے حملے کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ہر طرح سے ناکام ہو چکی ہے ۔ اردو نیوز کو بھیجے گئے اپنے پیغام میں سینیٹر سحر کامران کہا کہ مولانا عبدالغفور حیدری اور دیگر زخمیوں کی جلد صحت یابی کےلئے دعا گو ہیں ۔سانحہ میں شہید ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے انہو ںنے کہا کہ ہم انکے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ دہشتگرداپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکیں گے ۔ پاکستانی قوم اب بیدار ہو چکی ہے ۔ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک انکا تعاقب کیا جائیگا ۔ سحرکامران نے مزید کہا کہ دہشتگرد ی کی کوئی کارروائی پاکستانی قوم کے حوصلوں کو پست نہیں کر سکتی ۔