Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیلجیئم کی ملکہ اور شہزادی کا مصر میں تاریخی مقامات کا دورہ

بیلجئم کی ملکہ نے 21ویں صدی کی سب سے اہم آثار قدیمہ کی دریافت قرار دیا۔ فوٹو عرب نیوز
بیلجیئم کی ملکہ میتھیلڈے اور ان کی بیٹی شہزادی ایلزبتھ  ڈچس آف برابانٹ تاریخی یادگاروں اور آثار قدیمہ کے مقامات  کی سیر کے لیے ان دنوں مصر کے دورے پر ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق مصر کی سپریم کونسل آف نوادرات کے سیکرٹری جنرل مصطفیٰ وزیری نے معزز مہمانوں کا مصر کے قدیم شہر الاقصر میں ان کا استقبال کیا۔

مصر کے معروف ماہرآثار قدیمہ ڈاکٹر زاہی حواس اس دورے پر موجود تھے۔ فوٹو ٹوئٹر

اس موقع پر مصطفیٰ وزیری نے  بتایا ہے کہ بیلجئم کے شاہی خاندان کے افراد کا  دورہ 100 سال قبل والی دلکش یادیں چھوڑے گا جب باویریا کی ملکہ الزبتھ 1923 میں الاقصر میں موجود  کنگ توتن خمون کے مقبرے کی نقاب کشائی کے لیے مصر آئی تھیں۔
مصطفیٰ وزیری نے ملکہ اور شہزادی کو ماہر آثار قدیمہ ہاورڈ کارٹر کے ذریعہ 1923 میں اس تاریخی مقام کی دریافت کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔

یہ علاقہ مصری سلطنت کے زمانے میں سب سے بڑی انتظامی اور صنعتی بستی تھی۔ فوٹو ٹوئٹر

بعدازاں شاہی خاندان کے افراد نے الاقصر میں موجود گولڈن سٹی کا دورہ کیا جو کہ کنگ امین ہوتپ سوم  کے دور کا ہے  اور اس کے بعد یہاں کنگ توتن خمون نے بھی قیام کیا۔
مصر کے معروف ماہر آثار قدیمہ ڈاکٹر زاہی حواس بیلجئم کی ملکہ میتھلڈ اور شہزادی الزبتھ کے ساتھ اس دورے پر موجود تھے۔ یہ علاقہ مصری سلطنت کے زمانے میں سب سے بڑی انتظامی اور صنعتی بستی تھی۔
اس موقع پر بیلجئم کی ملکہ نے اسے21 ویں صدی کی سب سے اہم آثار قدیمہ کی دریافت قرار دیا۔
 

شیئر: