پاکستانی نوجوان کوہ پیما شہروز کاشف کے مزید دو ریکارڈز گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل ہو گئے ہیں۔
جمعے کو پاکستان کے ’براڈ بوائے‘ شہروز کاشف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے گنیز بک میں درج ریکارڈز کے حوالے سے پیغام جاری کیا۔
مزید پڑھیں
-
شہروز کاشف نے دسویں چوٹی گشہ بروم بھی سر کر لی، ریکارڈ قائمNode ID: 691971
ہاتھوں میں دونوں ریکارڈز اٹھائے تصویر شیئر کرتے ہوئے شہروز کاشف نے لکھا کہ ’دنیا کی تیسری سب سے بلند پہاڑی چوٹی سر کرنے والے کم عمر ترین کوہ پیما کا گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈز میں نام، ریکارڈز بننے کا سلسلہ جاری رہے گا۔‘
Alhamdulilah,2 more records. Youngest to summit highest 3 and youngest to summit highest 5 peaks of the world. Many more to come. #worldrecord #thebroadboy #PakistanOnAnnapurna2023 pic.twitter.com/zhFn0P883R
— Shehroze Kashif (broadboy) (@Shehrozekashif2) March 17, 2023