پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوسرے ایلیمینیٹر میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو چار وکٹوں سے ہرا کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔
سنیچر کو لاہور قلندرز کا مقابلہ ملتان سلطانز سے ہو گا۔
جمعے کو قذافی سٹیڈیم میں ٹاس جیت کر پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے محمد حارث کے 85 رنز کی بدولت 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنائے۔ محمد زمان اور راشد خان نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
مزید پڑھیں
-
لاہور قلندرز کی ٹیم 76 رنز پر ڈھیر ہوگئی، ملتان سلطانز فائنل میںNode ID: 750656
لاہور نے مطلوبہ ہدف چھ وکٹوں کے نقصان پر 19 ویں اوور میں حاصل کیا۔ مرزا بیگ 54 اور سیم بلنگز 28 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ زلمی کی جانب سے عظمت اللہ عمرزئی نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
پشاور زلمی کی اننگز
پشاور زلمی کی جانب سے بابر اعظم اور صائم ایوب نے اننگز کا آغاز کیا لیکن دوسرے اوور میں محمد زمان کی ایک اندر آتی ہوئی بال پر صائم ایوب بولڈ ہو گئے۔
ابتدائی نقصان کے بعد محمد حارث بیٹنگ کے لیے آئے اور لاہور کے بولرز پر لاٹھی چارج شروع کر دیا۔ ان کی جارحانہ بلے بازی نے قلندرز کو پریشانی میں ڈالے رکھا۔ 11 اوورز تک مومینٹم پشاور کے حق میں رہا اور یوں لگ رہا تھا کہ شاید وہ 200 سے زائد رنز بنا ڈالے۔
Such a special player pic.twitter.com/D0oy37R9gc
— Peshawar Zalmi (@PeshawarZalmi) March 17, 2023
لیکن 12 واں اوور کروانے راشد خان آئے اور تیسری ہی گیند پر بابر اعظم کو ایل بی ڈبلیو کر دیا۔
بابر نے 42 رنز بنائے۔ ان کی محمد حارث کے ساتھ 89 رنز کی شراکت داری بنی۔
راشد جنہیں اپنے پہلے دو اوورز میں خوب رنز پڑے تھے، بابر اعظم کو آؤٹ کرنے کے بعد ان کا اعتماد آسمانوں کو چھونے لگا اور انہوں نے اسی اوور کی پانچویں گیند پر ان فارم ٹام کوہلر کیڈمور کو بھی پویلین روانہ کر دیا۔

دو اہم بلے بازوں کے ایک ہی اوور میں آؤٹ ہونے کے بعد بھنوکا راجہ پاکسے میدان میں آئے اور حارث کے ساتھ مل کر سکور کو آگے بڑھایا۔ تاہم جوں جوں گیند پرانا ہوتا گیا، پشاور زلمی کی جارحیت بھی کم ہو گئی۔
لاہور قلندرز کے بولرز نے عمدہ بولنگ کی اور زلمی کے بیٹرز کو کھل کر ہٹنگ کرنے کا موقع نہ دیا۔ محمد حارث 54 گیندوں پر 85 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔
پشاور زلمی کے پانچویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی عامر جمال تھے جو ایک رنز بنا کر محمد زمان کی گیند پر بولڈ ہوئے۔
اننگز کے اختتام پر راجہ پاکسے 25 اور حسیب اللہ خان پانچ رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
لاہور قلندرز کی اننگز
172 رنز کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی جانب سے فخر زمان اور مرزا طاہر نے اننگز کا آغاز کیا۔ فخر زمان گزشتہ میچ کی طرح آج بھی کچھ خاص نہ کر سکے اور صرف چھ رنز بنا کر عظمت اللہ عمرزئی کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔
Omarzai pic.twitter.com/GNQv8ZovFi
— Peshawar Zalmi (@PeshawarZalmi) March 17, 2023
ون ڈاؤن آنے والے احسن حفیظ 15 رنز بنا کر وہاب ریاض کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ عبداللہ شفیق 10 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔
تین وکٹیں گرنے کے بعد قلندرز دباؤ میں تھے لیکن پھر سیم بلنگز کریز پر آئے اور مرزا طاہر کے ساتھ سکور کو آگے بڑھایا۔ دونوں کے درمیان 50 رنز کی شراکت داری بنی۔
مرزا طاہر نے مشکل وکٹ اور دباؤ میں سات چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 54 رنز کی اننگز کھیلی۔ انہیں عامر جمال نے آؤٹ کیا۔
#HBLPSL8 #SabSitarayHumaray #LQvPZ #qalandarhum #qalandarscitypic.twitter.com/gZTH21e5TS
— Lahore Qalandars (@lahoreqalandars) March 17, 2023