Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت کے کئی علاقوں میں بارش کا سلسلہ سنیچر کو بھی جاری رہنے کا امکان

کئی علاوں میں بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان بتایا گیا ہے( فوٹو: سبق)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ ’گرج چمک کے ساتھ شروع ہونے والی بارش کا سلسلہ سنیچر تک جاری رہنے کا امکان ہے‘۔
اخبار 24 کے مطبق موسمیات کے قومی مرکز کا کہنا ہے کہ ریاض، مکہ مکرمہ، مدینہ، جازان، نجران ، باحہ اور عسیر اور تبوک ریجنوں میں بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل موسمیات کے قومی مرکز نے کہا تھا کہ مکہ ریجن میں بارش  سے نشیبی مقامات پرسیلابی کیفیت بھی پیدا ہوسکتی ہے جبکہ موسلا دھاربارش اورژالہ باری کے باعث حد نگاہ بھی متاثر ہوگی۔
شہری دفاع کی جانب سے خبردار کیا گیا  کہ مکہ ریجن میں شروع ہونے والی بارش کے باعث بعض وادیاں اورنشیبی علاقےسیلاب کی زد میں بھی آسکتے ہیں۔
سیلاب سے بچاو کے لیے شہری دفاع نے ہدایت کی ہے کہ نشیبی مقامات اورسیلابی ریلے کی گزرگاہوں سے دوررہا جائے۔
ندی نالوں کو جب وہاں پانی کا بہاو تیز ہو قطعی طورپرعبورکرنے کی کوشش نہ کریں اورموسمی حالات سے باخبررہتے ہوئے متعلقہ ادارے کی ہدایات پرعمل کریں۔
 

شیئر: