Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں رات کو بغیر کسی خوف کے گھر سے نکل سکتی ہوں: امریکی خاتون

جوی فیلان کے مطابق خاندان کے لوگ ضرورت پڑنے پر ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں۔ (فوٹو: عاجل)
سعودی عرب میں 16 برس سے مقیم امریکی خاتون جوی فیلان کا کہنا ہے کہ سعوددی شہری اپنے اہل و عیال اور والدین کا خیال رکھنے میں بے مثال ہیں۔
الاخباریہ چینل کے پروگرم میں گفتگو کرتے ہوئے امریکی خاتون نے کہا کہ ’سعودی عرب میں مقامی شہری اور مقیم غیرملکی امن و امان اور سکون اطمینان سے رہتے ہیں۔‘
ان کے مطابق ’سعودی معاشرے کی خاص بات یہ ہے کہ سعودی شہری اپنے اہل خانہ کا بڑا خیال رکھتے ہیں۔ امریکہ میں یہ چیز دیکھنے کو نہیں ملتی۔‘
جوی فیلان نے کہا کہ ’میرا احساس ہے مملکت میں والدین کی تابعداری اور اہل وعیال کی نگہداشت بہت زیادہ اہمیت رکھتی ہے۔‘
امریکہ میں بہت سے لاوارث مل جاتے ہیں۔ مملکت میں ایسا نہیں ہے۔ یہاں خاندان کے لوگ ضرورت پڑنے پر ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’سعودی عرب میں امن و امان فقید المثال ہے۔ میں رات کو کسی خوف کے بغیر گھر سے نکل سکتی ہوں جبکہ امریکہ میں ایسا ممکن نہیں ہے۔‘
جوی فیلان نے بتایا کہ ’جب ہم سعودی عرب آئے تھے تو میری عمر ڈھائی برس تھی۔ بیشتر وقت ریاض میں گزارا۔ سعودی عرب کے متعدد مقامات کی سیر کرچکی ہوں۔‘
 

شیئر: