مسجد الحرام کی چھت رمضان میں زائرین کے لیے کھولی جائے گی
مسجد الحرام کی چھت رمضان میں زائرین کے لیے کھولی جائے گی
بدھ 22 مارچ 2023 19:34
زائرین کےلیے چھت پر ضروری سہولتیں فراہم کی گئی ہیں ( فوٹو :ایس پی اے)
سعودی عرب میں رمضان کے دوران مسجد الحرام کی چھت زائرین کے لیے کھولی جائے گی۔ نماز کی ادائیگی کے لیے تمام سہولتیں مہیا کی گئی ہیں۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق انتظامیہ کےسربراہ اعلی شیخ ڈاکٹرعبدالرحمن السدیس نے کہا ہے کہ’ مسجد الحرام میں زائرین کےلیے چھت پر تمام ضروری سہولتیں فراہم کردی گئی ہیں۔ کارکنان رمضان کے دوران زائرین کی خدمت کےلیے موجود ہوں گے‘۔
انہوں نے کہا کہ ’مسجد الحرام کے تمام متعلقہ ادارے عمرہ زائرین اور نمازیوں کے استقبال کے لیے مکمل تعاون سے کام کررہے ہیں‘۔
ڈاکٹرعبدالرحمن السدیس کا کہنا تھا کہ ’ہر ادارے کی کوشش ہے کہ زائرین کو رمضان کے دوران عبادت میں کسی طرح کی کوئی مشکل پیش نہ آئے اور انہیں مطلوبہ سہولتیں مہیا ہوں‘۔