Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

  مسجد الحرام میں رمضان کے دوران اذان اور نماز براہ راست نشر ہوگی

ماہر سعودی انجینیئر مسجد الحرام میں ساؤنڈ سسٹم کے منتظم ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں حرمین شریفین انتظامیہ نے رمضان کے دوران مسجد الحرام میں ساؤنڈ سسٹم کےلیے جدید  ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا گیا ہے۔
 تربیت یافتہ اور ماہر سعودی انجینیئر مسجد الحرام میں ساؤنڈ سسٹم کے منتظم ہیں۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے  مطابق انتظامیہ کے سربراہ اعلی ڈاکٹرعبدالرحمن السدیس نے کہا ہے کہ’ رمضان کے دوران اذان اور نماز کی آواز مسجدا لحرام کے تمام زائرین تک پہنچانے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں‘۔
انہوں نے کہا کہ ’تمام آلات چیک کرلیے گئے ہیں۔ وزارت اطلاعات و نشریات کے تعاون سے اذان اور نماز براہ راست دکھانے اور سنانے کا بھی انتظام ہے‘۔
ڈاکٹرعبدالرحمن السدیس نے کہا کہ ’تمام کام ادارہ جاتی بنیاد پر کیا جائے گا۔ صوتی نظام کو موثر بنانےکے  لیے درکار افرادی قوت اور جدید ترین مشینوں کا انتظام کیا گیا ہے‘۔
انہوں نے بتایا کہ ’سعودی قیادت کی ہدایت کے مطابق تمام کام مکمل کیے گئے ہیں۔ دنیا بھر میں آباد مسلمانوں تک اذان اور نماز کے مناظر براہ راست پیش کیے جائیں گے‘۔ 

شیئر: