Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

375ہزار ریال سے کم آمدنی پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس نہیں ہوگا، محکمہ زکوٰة

  ریاض ..... محکمہ زکوٰة و آمدنی نے اطمینان دلایا ہے کہ 375ہزار ریال سے کم آمدنی پر کسی بھی کمپنی یا ادارے یا فرد سے ویلیو ایڈڈ ٹیکس نہیں لیا جائیگا۔ یہ بات ریاض ایوان تجارت کے زیر اہتمام محکمہ زکوٰة و آمدنی کے تعاون سے منعقدہ خصوصی ورکشاپ میں بتائی گئی۔ اسکا اہتمام ویلیو ایڈڈ ٹیکس سے متعارف کرانے کیلئے کیا گیا تھا۔ ایوان تجارت میں کاروباری کمیٹی کے چیئرمین سعد العجلان نے بتایا کہ سعودی عرب ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے نفاذ کاپابند ہے۔ جی سی سی ممالک مشترکہ معاہدے پر دستخط کرچکے ہیں۔ محکمہ زکوٰة و آمدنی میں بالواسطہ ٹیکس ادارے کے ڈائریکٹر جنرل سعود الملحم نے نجی اداروں سے کہا کہ وہ ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے نفاذ کیلئے تیاریاں کرلیں۔ عملدرآمد 2018ءسے ہوگا۔ اس کا اقرار نامہ ہر ماہ یا ہر 3ماہ پر بھر ا جائیگا۔375ہزارریال سے کم آمدنی والا اس ٹیکس سے استثنیٰ رہیگا۔ کمپنیوں کے مالکان سال رواں کی چوتھی سہ ماہی کے دوران اندراج کرالیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ٹیکس ادا کرنے کی ذمہ داری کمپنیوں کی نہیں بلکہ محکمہ زکوٰة و آمدنی از خود ٹیکس وصول کریگا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ویلیو ایڈڈ ٹیکس پر عمل درآمد کا فیصلہ ملکی قیادت کا ہے۔ کافی غور وخوض کے بعد اس کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

شیئر: