Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی دفاعی اتاشی عواد بن عبداللہ کے لیے پاکستان کا اعلیٰ فوجی اعزاز

بحرین نیشنل گارڈز کے کمانڈر شیخ محمد بن سلمان کو نشانِ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا (فوٹو: ایوان صدر)
سعودی عرب کے دفاعی اتاشی میجر جنرل (پائلٹ) سٹاف عواد بن عبداللہ الزہرانی کو پاکستان کا اعلیٰ فوجی اعزاز عطا کیا گیا ہے۔
ایوان صدر کے ترجمان کے مطابق جمعے کو اسلام آباد میں فوجی اعزازات کی تقسیم کی تقریب کے دوران صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سعودی دفاعی اتاشی کو ہلال امتیاز (ملٹری) سے نوازا۔
علاوہ ازیں بحرین نیشنل گاررڈ کے کمانڈر شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان کو نشانِ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔
ترجمان ایوان صدر کے مطابق ان دونوں شخصیات کی پاکستان کے ساتھ دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے کی کوششوں کے اعتراف میں اعلیٰ اعزازات عطا کیے گئے ہیں۔
’تقریب میں پاکستانی فوج کے شہداء کے ایوارڈز ان کے لواحقین نے وصول کیے۔‘

شیئر: