Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور شام میں قونصلر سروسز کی بحالی کے لیے مذاکرات

دونوں ممالک کے درمیان ایک عشرے سے زائدعرصہ تک تعلقات منقطع تھے(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ شام کے ساتھ سفارتی سروسز کی بحالی کے لیے مذاکرات ہو رہے ہیں۔ کئی برس سے دونوں ملکوں کے تعلقات منقطع ہیں۔ 
الاخباریہ چینل کے مطابق دفترخارجہ کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ شامی اورسعودی عوام کی خاطرقونصلیٹ سروسزمیں آسانی پیدا کرنے کے لیے سعودی عرب، شامی عہدیداروں کے ساتھ قونصلیٹ سروسز کی بحالی کے لیے مذاکرات  کررہا ہے۔ 
قبل ازیں تین باخبرذرائع نے روئٹرز کو اطلاع دی تھی کہ شام اور سعودی عرب ایک عشرے سے زیادہ عرصے تک سفارتی تعلقات کے انقطاع کے بعد سفارتخانے بحال  کرنے پرمتفق ہوگئے ہیں۔ یہ اقدام عرب اداروں میں شام کی واپسی کی راہ ہموار کرنے کی جہت میں اہم پیشرفت ہوگا۔ 
یاد رہے کہ تقریبا دو ہفتے قبل سعودی عرب اور ایران سات سالہ کشیدگی کے بعد سفارتی تعلقات اورسفارتخانوں کی بحالی پر متفق ہوچکے ہیں۔ یہ فیصلہ چین کی ثالثی کی بدولت طے پایا ہے۔

شیئر: