Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کاراسکریچنگ و دیگرخلاف ورزیوں پر25 سعودی شہری گرفتار 

ملزمان کے خلاف متعدد مقدمامت درج کیے گئے ہیں(فوٹو،ایس پی اے(آ)
الجوف ریجن میں قانون نافذ کرنے والےادارے کی ٹیموں نے ٹریفک اوردیگر خلاف ورزیوں پر25 سعودی شہریوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ 
سبق نیوز کے مطابق ادارہ امن عامہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کی ٹیموں نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر25 سعودی شہریوں کو حراست میں لینے کے بعد کے خلاف ابتدائی رپورٹ درج کی گئی ہے۔ 
ادارہ کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ ملزمان کے خلاف  متعدد خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں جن میں گاڑی کی ساخت کوبغیراجازت تبدیل کرنا،کار اسکریچنگ اوربغیرنمبرپلیٹ کے گاڑی چلانا شامل ہے۔ 
واضح رہے سعودی عرب میں کاراسکریچنگ سنگین جرائم میں شمار کیا جاتا ہے جبکہ گاڑی کی باڈی میں کسی قسم کی تبدیلی کرنے کے لیے باقاعدہ طورپرادارہ ٹریفک پولیس سے این اوسی حاصل کیاجاتا ہے۔ 
 این او سی حاصل کیے بغیر گاڑی کی شکل میں تبدیلی کرنا یا اس کا رنگ بدلنا قانون شکنی شمار کی جاتی ہے جس پرمختلف سزائیں مقرر ہیں۔

شیئر: