ٹریفک اہلکار نے نوجوان کو ٹائر سکریچنگ سے روکنے کےلیے پستول تان لیا
ٹریفک اہلکار نے نوجوان کو ٹائر سکریچنگ سے روکنے کےلیے پستول تان لیا
جمعہ 1 جولائی 2022 20:26
ریاض ٹریفک پولیس نے گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ( فوٹو عکاظ)
سعودی عرب کی الدرعیہ کمشنری میں ایک ٹریفک اہلکار نے مقامی نوجوان کو ٹائر سکریچنگ اور فرار ہونے سے روکنے کے لیے پستول تان لیا۔ سوشل میڈیا پر وڈیو وائرل ہے۔
عکاظ اخبار کے مطابق وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ’یک نوجوان الدرعیہ میں ٹائرسکریچنگ کر رہا تھا۔ پولیس اہلکار نےاسے روکا اور جب اس نے فرار ہونے کی کوشش کی تو اس پر پستول تان لیا۔
سوشل میڈیا پرصارفین نے پولیس اہلکار کے فوری اور بروقت اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ’ اگر پولیس اہلکار ٹائر سکریچنگ کرنے والے نوجوان کو نہ روکتا تو راہگیروں کی جانیں خطرے میں پڑجاتیں۔ پولیس اہلکار نے جو اقدام کیا وہ قابل تعریف ہے‘۔
اس سے قبل محکمہ ٹریفک نے بیان جاری کرکے بتایا تھا کہ’ ریاض ٹریفک پولیس نے اس گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا جو الدرعیہ میں ٹائر سکریچنگ کررہا تھا اور راہگیروں کی سلامتی کو خطرے میں ڈالے ہوئے تھا‘
سوشل میڈیا پرایک اور تصویر وائرل ہے جس میں ریاض پولیس کے ڈائریکٹر میجر جنرل فہد المطیری اور ریاض ٹریفک کے قائم مقام ڈائریکٹر بریگیڈیئر محمد الدوسری ٹائر سکریچنگ کرنے والے نوجوان کو روکنے والے ٹریفک اہلکار عبدالسلام الصنیتان کو اعزاز دے رہے ہیں۔