Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قصیم میں سعودی خاتون سمیت دو غیر ملکی گداگر گرفتار

’وہ بچوں کو استعمال کرتے ہوئے لوگوں کی ہمدردی سمیٹنے کی کوشش کرتی ہے‘ (فوٹو: سبق)
قصیم ریجن پولیس نے مساجد کے باہر گداگری کرتے ہوئے متعدد افراد کو گرفتار کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق گرفتار شدگان میں ایک سعودی خاتون سمیت دو تارکین وطن ہیں‘۔
قصیم پولیس نے کہا ہے کہ ’شہر کی ایک مسجد میں ایک خاتون دیکھی گئی جس کے ساتھ تین بچے تھے‘۔
’اسے گداگری کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا ہے اور جب تفتیش کی گئی تو معلوم ہوا ہے کہ وہ اپنی حاجت مندی کا بہانا بنا کر لوگوں کو بے وقوف بنا رہی ہے‘۔
’وہ بچوں کو استعمال کرتے ہوئے لوگوں کی ہمدردی سمیٹنے کی کوشش کرتی ہے‘۔
دوسری طرف ایک اور مسجد کے سامنے پاکستانی جبکہ ایک اور مسجد سے یمنی تارکین کو گرفتار کیا گیا ہے‘۔
’مذکورہ افراد نے گداگری کو پیشہ بنا رکھا تھا اور متعدد مساجد میں جا کر سادہ لوح عوام کو بے وقوف بنا رہے تھے‘۔
پولیس نے کہا ہے کہ ’قانون کے مطابق گداگری جرم ہے جس پر سزا دی جائے گی‘۔
پولیس نے شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو ہدایت کی ہے کہ پیشہ ور گداگروں کے ساتھ ہمدردی نہ کریں۔

شیئر: