متعدد وارداتوں میں ملوث 3 رکنی غیرملکی گروہ گرفتار
گروہ کے چوتھے ساتھی کے بارے میں معلومات اکھٹی کی جارہی ہیں(فوٹو، ٹوئٹر)
مکہ مکرمہ کرائم برانچ کی ٹیم نے دھوکہ دہی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تین رکنی غیرملکی گروہ کوگرفتار کرلیا۔
ملزمان انٹرنیٹ پرفرضی میڈیکل انشورنس کمپنی کی خدمات فراہم کرنے کےعلاوہ رقم بیرون مملکت منتقل کرنےکا دھوکہ دیےکرلوگوں کولوٹتے تھے۔
سعودی خبررساں ایجنسی’ایس پی اے‘ کے مطابق ملزمان کا تعلق مصر سے ہے وہ ایک سعودی شہری جو کہ بیرون مملکت مقیم ہے کے ساتھ مل کردھوکہ دہی کی وارداتیں کرتے تھے۔
ذرائع کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ گروہ کے ارکان کے قبضے سے موبائل فون، خطیررقم ، کمپیوٹرز اورمتعدد موبائل فون سمزبھی برآمد کرلی گئی ہیں۔
ملزمان کے خلاف ابتدائی تحقیقات کے بعد انہیں ادارہ پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا جہاں سے انکا کیس عدالت کوبھیجاجائے گا۔ جبکہ گروہ کےچوتھے رکن جوکہ بیرون مملکت مقیم ہے کی گرفتاری کے حوالے سےقانونی امورمکمل کیے جارہے ہیں۔