Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 رمضان میں فجر اور عشا کی اذان اور تکبیر کے درمیان دس منٹ کا وقفہ 

وزارت کا کہنا ہے دس منٹ کا وقفہ نمازیوں کی سہولت کے لیے ضروری ہے( فوٹو: الاقتصادیہ)
سعودی وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی نے ہدایت جاری کی ہے کہ ’مملکت کی تمام مساجد میں رمضان کے دوران فجر اور عشا کی اذان اور تکبیر کے درمیان دس منٹ کا وقفہ رکھا جائے‘۔ 
عکاظ اخبار کے مطابق وزیر اسلامی امور ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ نے وزارت کی تیرہ شاخوں کے سربراہوں کو تحریری طور پر ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’ فجر اور عشا کی نمازوں میں اذان اور تکبیر کے درمیان دس منٹ کا وقفہ نمازیوں کی سہولت کے لیے ضروری ہے‘۔
وزیر اسلامی امور نے ٹوئٹر پر وزارت کے سرکاری اکاؤنٹ پر بھی اس حوالے سے بیان جاری کیا ہے۔

شیئر: