ولی عہد نے ریاض میں مشائخ اور شہریوں کا استقبال کیا
’ولی عہد نے حاضرین کا آمد پر شکریہ ادا کیا اور رمضان کی مبارکباد پیش کی ہے‘ ( فوٹو: واس)
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ریاض کے قصر الیمامہ میں علما، مشائخ، حکام اور عام شہریوں کا استقبال کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ملاقات کے لیے آنے والوں نے ولی عہد کو رمضان المبارک کی آمد پر مبارکباد پیش کی ہے۔
ملاقاتیوں میں مفتی اعظم شیخ عبد العزیز آل الشیخ، شاہی خاندان کے افراد اور دیگر مشائخ بھی تھے۔
اس موقع پر ولی عہد نے تمام حاضرین کا آمد پر شکریہ ادا کیا اور رمضان المبارک کی مبارکباد پیش کی ہے۔