شہروں میں بڑی گاڑیوں کے داخلے کے لیے جدول جاری
’ریاض، جدہ، دمام، ظہران اور الخبر میں بڑی گاڑیوں کے داخلے کو محدود کردیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ ٹریفک نے رمضان المبارک کے دوران ٹرکوں، ٹریلروں اور بڑی گاڑیوں کا شہروں میں داخلے کا جدول جاری کردیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کےمطابق محکمہ ٹریفک نے ریاض، جدہ، دمام، ظہران اور الخبر میں بڑی گاڑیوں کے داخلے کو متعین أوقات میں محدود کردیا ہے۔
محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ ’رمضان المبارک کے دوران اتوار سے جمعرات تک کوئی بھی بڑی گاڑی صبح 8 بجے سے رات 2 بجے ریاض شہر میں داخل نہیں ہوسکتی‘۔
’اسی طرح جدہ میں اتوار سے جمعرات تک صبح 9 بجے سے شام 7 تک اور رات 9 سے ایک تک بڑی گاڑیوں کا داخلہ منع ہے‘۔
محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ’اس سے صرف واٹر ٹینکروں اور صفائی کی گاڑیوں کو استثنی ہوگا‘۔
محکمے نے کہاہے کہ ’دمام، الخبر اور ظہران میں رمضان المبارک کے دوران صبح 9 رات 11 تک بڑی گاڑیوں کے داخلے پر پابندی ہے‘۔