عرب لیک نے اتوار کو ایک بیان میں کہا ہے کہ’ 32 ویں عرب سربراہی کانفرنس 19 مئی کو ریاض میں ہونے کی توقع ہے‘۔
سربراہی اجلاس سے قبل عرب لیگ کے سینیئر عہدیداروں اور وزرا کے اجلاس ہوں گے۔
بیان میں کہا گیا کہ’ اس سال کے آخر میں موریطانیہ میں عرب انویسٹمنٹ سمٹ اور سعودی عرب میں عرب افریقی سربراہی اجلاس بھی ہوگا۔ ان اجلاسوں کی تاریخوں کا اعلان ہونا باقی ہے‘۔