Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابشر پر ویزے کی ایکسپائری تاریخ غلط ظاہر ہو رہی ہے، درست کیسے کرائیں؟

موبائل ایپ پرفنی خرابی سے معلومات غلط ظاہر ہوجاتی ہیں(فوٹو ٹوئٹر: جوازارت)
سعودی عرب میں وزٹ ویزے کے ضوابط پرعمل کرنا ضروری ہے۔ قانون کے مطابق وزٹ ویزے کی مدت ختم ہونے سے قبل مملکت سے ایگزٹ کرنا ہوتا ہے۔
مملکت میں فیملی وزٹ ویزے دوطرح کے جاری کیے جاتے ہیں۔ ایک ویزا سنگل انٹری ہوتا جس کی انتہائی مدت 180 دن ہوتی ہے۔ دوسری قسم کے ویزے جسے ملٹی پل انٹری ویزا کہا جاتا ہے اس کی مدت ایک برس ہوتی ہے اس ویزے پرآنے والے 180 دن ختم ہونے سے قبل مملکت سے ایگزٹ کرنے کے بعد دوبارہ اسی ویزے پرمملکت آکر مزید 6 چھ ماہ قیام کرسکتے ہیں۔
 جوازات کے ٹوئٹر پروزٹ ویزے کے بارے میں ایک شخص نے دریافت کیا ’موبائل ایپ پرابشراکاونٹ کے ذریعے وزٹ ویزے کی مدت کے بارے میں چیک کیا تو ایکسپائری کی تاریخ 2019 ظاہر ہورہی تھی جبکہ لیپ ٹاپ پرابشرپلیٹ فارم  پرویزے کی ایکسپائری مئی 2023 درج ہے،ابشرایپ پرتاریخ کو درست کس طرح کرایا جائے؟‘۔ 
سوال کے جواب میں جوازات کا کہنا تھا کہ’ اس صورت میں جب فنی مسئلہ درپیش ہو اس کے حل کے لیے ابشر کے شعبہ ٹیکنیکل سروسز سے رجوع کیاجائے جس کا ٹول فری نمبر920020405 ہے‘۔ 
’ نمبر پرکال کرکے اپنا مسئلہ بیان کریں اور استفسارات کاجواب دینے پراسے حل کردیا جائے گا‘۔  
واضح رہے بعض اوقات موبائل ایپ پرفنی خرابی کی وجہ سے معلومات غلط ظاہرہوجاتی ہیں جنہیں حل کرنے کےلیے دفتری اوقات کے دوران ٹیکنیکل سروسز کے شعبے سے رجوع کیاجاتاہے جہاں موجود اہلکار مسئلے کو فوری طورپرحل کردیتے ہیں۔ 
وزٹ ویزے کواقامہ میں تبدیل کرنے کے حوالے سے ایک شخص نے دریافت کیا ’اہلیہ اوربیٹی کووزٹ ویزے پربلایا ہے، یہاں ٹیچرکے طورپرملازمت کرتا ہوں سننے میں آیا تھا کہ ٹیچر کے پیشے پرموجود افراد کےلیے یہ سہولت ہے کہ وہ اپنی اہلیہ کوجووزٹ ویزے پرمقیم ہیں کواقامہ میں تبدیل کرا سکتے ہیں، کیا یہ درست ہے اگرہاں تو اس کا طریقہ کیا ہوگا؟‘۔ 
سوال کے جواب میں جوازات کا کہنا تھا کہ’ وزٹ ویزے پرآنے والوں کوچاہئے کہ وہ مقررہ مدت کے ختم ہونے سے قبل واپس اپنے ملک روانہ ہوجائیں، وزٹ ویزے کواقامہ میں تبدیل کرنے کے لیے قانونی طور پر کوئی گنجائش نہیں‘۔ 

وزٹ ویزے کی انتہائی مدت ختم ہونے سے قبل اپنے ملک لوٹ جائیں( فائل فوٹو: ایس پی اے)

واضح رہے سعودی عرب کے امیگریشن قانون میں وزٹ ویزے کی مدت میں ماہانہ بنیاد پر توسیع کرائی جاتی ہے۔ وزٹ ویزے کی انتہائی مدت ختم ہونے سے قبل وزٹر کےلیے لازمی ہے کہ وہ مقررہ مدت کے دوران اپنے ملک لوٹ جائیں بصورت دیگرامیگریشن قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار پاتے ہیں اوران کا مملکت میں قیام غیرقانونی شمار ہوتا ہے۔ 
امیگریشن قانون کی خلاف ورزی پر جرمانے اور سزا سے بچنے کے لیے لازمی ہے کہ ویزا ختم ہونے سے قبل مملکت سے روانہ ہوجائیں۔ انفرادی وزٹ ویزے دوطرح کے ہوتے ہیں جن میں سنگل انٹری ویزا جبکہ دوسرا ملٹی انٹری ویزہ۔ 
ملٹی انٹری ویزا ایک برس کےلیے ہوتا ہے جس میں یہ لازمی ہوتا ہے کہ 180 دن پورے ہونے سے قبل وزٹ ویزے پرآنے والے افراد مملکت سے ایگزٹ کریں۔ 
پہلی بار ایگزٹ کرنے کے بعد دوبارہ آنے کی صورت میں ان کا قیام مزید 180 دن کے لیے ہوگا تاہم اس کے لیے ہرماہ انہیں ویزے کی تجدید کرانا ہوتی ہے جس کی فیس 100 ریال ماہانہ ہوتی ہے اس کےعلاوہ طبی انشورنس  حاصل کرنا ہوتی ہے۔ 
میڈیکل انشورنس کےلیے لازمی ہے کہ ایسی کمپنی کی پالیسی لی جائے جوسعودی مرکزی بینک اورانشورنس کونسل میں رجسٹرڈ ہوں اورنیٹ ورک کے ذریعے جوازات کے سسٹم سے بھی مربوط ہوں۔ 
غیر رجسٹرڈ کمپنی سے میڈیکل انشورنس پالیسی حاصل کرنے والوں کے وزٹ ویزے کی مدت میں توسیع نہیں کی جاتی جب تک وہ ایسی کمپنی سے پالیسی حاصل نہ کریں جو جوازات میں رجسٹرڈ ہو۔ 
بعض افراد غیررجسٹرڈ کمپنی سے میڈیکل انشورنس پالیسی حاصل کرتے ہیں اورویزے کی مدت میں توسیع نہ ہونے پرانہیں پریشانی کاسامنا کرنا پڑتا ہے۔

شیئر: