Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض کی قدیم القلعہ مسجد جس کی تعمیر میں کچی مٹی استعمال کی گئی

مسجد القلعہ ریاض ریجن کے حوطہ بنی تمیم میں واقع ہے( فوٹو: سبق)
سعودی عرب میں تاریخی مساجد کی تجدید و تعمیر نو اور اصلاح و مرمت سے متعلق امیر محمد بن سلمان منصوبے کے دوسرے مرحلے میں ریاض کی القلعہ مسجد کو شامل کیا گیا ہے۔ 
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق مسجد القلعہ ریاض ریجن کے حوطہ بنی تمیم میں واقع ہے جو 1250ھ میں تعمیر کی گئی تھی۔ 
امام ترکی بن عبداللہ آل سعود کے قلعے میں ہونے کے باعث اسے مسجد القلعہ کہا جاتا ہے۔  
تعمیر نو کے بعد مسجد کا رقبہ 625.78 مربع میٹر ہوگا۔ اس میں 180 افراد بیک وقت نمازادا کر سکیں گے۔
مسجد القلعہ نجدی طرز تعمیر کا شاہکار ہے۔ اس کی تعمیر میں کچی مٹی استعمال کی گئی ہے۔  
مسجد القلعہ تعمیر نو کے بعد جدید و قدیم فن تعمیر کا شاہکار ہوگی۔
اس کی تعمیر میں اس بات کاخیال رکھا جائے گا کہ مسجد کا درجہ حرارت موزوں رہے۔ تعمیراتی سامان سورج کی تپش کو روکنے میں معاون بنے گا۔
یاد رہے کہ امیر محمد بن سلمان منصوبے کے دوسرے مرحلے میں مملکت کے 13علاقوں کی 30 تاریخی مساجد کو شامل کیا گیا ہے۔ ان میں سے چھ کا تعلق ریاض ریجن سے ہے۔ 

شیئر: