جدہ میں رہائشی فلیٹ پربلدیہ کا چھاپہ
جمعرات 30 مارچ 2023 22:39
فلیٹ کوکچن کے طورپراستعمال کیاجارہا تھا(فوٹو، ٹوئٹر)
جدہ میونسپلٹی کی تفتیشی ٹیم نے الصفا محلے کے ایک رہائشی فلیٹ کوسیل کردیا۔ غیرملکی افراد فلیٹ میں اشیائے خورونوش تیار کرتے تھے۔
میونسپلٹی کے نگراں ادارے کے ڈائریکٹر جنرل عمرو الدقس نے کہا ہے کہ کھانے پینے کی اشیا کی تیاری کے لیے مقررہ ضوابط کی پابندی نہیں کی جارہی تھی۔ رہائشی فلیٹ کوگودام اور کیٹرنگ کے طور پر استعمال کرنا خلاف قانون ہے۔
الدقس نے کہا کہ رہائشی فلیٹ سے فروزن گوشت اور تیار شدہ کھانے بھاری مقدار میں ضبط کرکے تلف کرادیے گئے اور فلیٹ کو سیل کردیا گیا۔
الدقس نے توجہ دلائی کہ گودام میں اشیا ذخیرہ کرنے اورپکوانوں کی تیاری میں حفظان صحت کے ضوابط کی کوئی پابندی نہیں ہورہی تھی سب کچھ غیرمعیاری تھا۔
جدہ میونسپلٹی کا مزید کہنا تھا کہ ایسی کسی بھی سرگرمی کی اجازت نہیں دی جائے گی جہاں حفظان صحت کے ضوابط کی پابندی نہ ہورہی ہو۔
رہائشی فلیٹ کو گودام اورکیٹرنگ کے طور پراستعمال کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی اور انہیں سزائیں دی جائیں گی نیز ان پر جرمانے بھی ہوں گے۔