Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 ڈبل کنٹینر ٹرالرز کے لیے نئی شرائط جاری 

ڈرائیورکا ہیوی ڈیوٹی لائسنس ہولڈرہونا ضروری ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے مملکت میں ڈبل کنٹینرٹرالرزکے لیے نئی شرائط جاری کردیی ہیں ۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق ڈبل کنٹینروالے ٹرالرسامان کی منتقلی کے لیے شاہراہوں پر مخصوص روٹس استعمال کرتے ہیں۔
مال بردار گاڑیوں کےلیے مخصوص پرمٹ مقررہ شرائط پورا کرنے پرہی جاری کیے جاتے ہیں۔
اتھارٹی نے تاکید کی ہے کہ ڈبل کنٹینر ٹرالر چلانے والے ادارے کے پاس موثر پرمٹ ہونا ضروری ہے۔
دوسری شرط یہ ہے کہ ٹرالر موثر آپریشنل پرمٹ حاصل کیے ہوئے ہو۔ تیسری شرط کے مطابق اس کاڈرائیورمطلوبہ سپیشل کارڈ  اورہیوی ڈیوٹی لائسنس ہولڈر ہو۔ 
اتھارٹی نے توجہ دلائی ہے کہ ڈبل کنٹینرڈرالر کے پرمٹ وزارت نقل و حمل و لاجسٹک خدمات جاری کرے گی۔ پرمٹ انہی اداروں کو دیے جائیں گے جو ٹرانسپورٹ پبلک اتھارٹی کی شرائط پوری کررہے ہوں۔ 

شیئر: