ہمیشہ مشکل حالات میں پاکستان کی مدد کی ہے: سعودی سفیر
ہمیشہ مشکل حالات میں پاکستان کی مدد کی ہے: سعودی سفیر
پیر 3 اپریل 2023 14:57
زین الدین احمد، خرم شہزاد، اردو نیوز
پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے کہا ہے کہ ہر مشکل وقت کی طرح اس مرتبہ بھی سعودی عرب پاکستان کی مدد کرے گا۔
پیر کے روز اسلام آباد کے سعودی سفارتخانے میں اردو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین گہرے مراسم ہیں اور سعودی عرب پاکستان کے استحکام اور خوشحالی کے لیے پر امید ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ’دونوں برادر ممالک کے مابین بہت گہرے اور بہت مضبوط تعلقات ہیں۔ ہم ان تعلقات کو اور بلند کریں گے۔ سعودی عرب اور پاکستان بھائیوں کی طرح ہیں، ہم نے ہمیشہ پاکستان کی مشکل حالات میں مدد کی ہے، اور ہم انشاءاللہ دوبارہ پاکستان کی مدد کریں گے۔‘
ایک سوال کے جواب میں نواف بن سعید المالکی نے کہا کہ سعودی عرب ہمیشہ کی طرح پاکستان کی مدد کرے گا اور اچھی خبر سننے کو ملے گی۔
نواف بن سعید المالکی نے کہا کہ ’مجھے پاکستان کے لیے استحکام اور خوشحالی کی امید ہے۔ انشاءاللہ ہم اچھی خبر سنیں گے۔ ہم انشاءاللہ پاکستان کی مدد کریں گے۔‘