سری لنکا کے سابق عظیم آل راؤنڈر سنتھ جے سوریا کے پاس 1996 میں پاکستان میں کھیلے گئے کرکٹ ورلڈ کپ میں ملنے والی کار ابھی تک موجود ہے۔
پیر کے روز سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سنتھ جے سوریا نے اپنی ٹویٹ میں انکشاف کیا کہ 1996 کے ورلڈ کپ میں ’مین آف دی سیریز‘ (پلیئر آف دی ٹورنامنٹ) کے انعام میں ملنے والی کار 27 سال بعد بھی ابھی تک ان کے پاس موجود ہے۔
وہ اپنی ٹویٹ میں کہتے ہیں کہ ’سنہری یادیں: 1996 کے ورلڈ کپ میں مین آف دی سیریز میں ملنے والی کار 27 سال بعد۔‘
مزید پڑھیں
-
پیسے کی وجہ سے انڈین کرکٹ بورڈ بہت ’مغرور‘ ہے: عمران خانNode ID: 754811
ٹویٹ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سنتھ جے سوریا نے دو تصاویر کا کولاج شیئر کیا جس میں ایک میں وہ 1996 میں اپنے کار کے ساتھ کھڑے ہیں اور دوسری تصویر میں 2023 میں کھڑے ہو کر اپنی کار کے ساتھ پرانی یادیں تازہ کر رہے ہیں۔
ٹویٹ میں نظر آنے والی سرخ رنگ کی یہ کار معروف برینڈ ’آوڈی‘ کا اے فور ماڈل ہے۔
سنہ 1996 میں کھیلا گیا ورلڈ کپ بائیں ہاتھ کے بیٹر سمیت پوری سری لنکن قوم کے لیے ایک سنہری یاد ہے کیونکہ یہ ورلڈ کپ سری لنکا نے اپنے نام کیا تھا۔
17 مارچ 1996 کو پاکستان کے شہر لاہور میں کھیلے گئے اس فائنل میں سری لنکا نے آسٹریلیا کے خلاف 7 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے پہلی مرتبہ ورلڈ کپ جیتا تھا۔
Golden memories: 27 years for the 1996 World Cup Man of the series Car pic.twitter.com/amz73Fqgom
— Sanath Jayasuriya (@Sanath07) April 2, 2023